واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے خصوصی ایلچی برائے شام جیمز جیفرے نے کہا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی حالیہ فوجی کارروائی کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک سو سے زیادہ قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وہ امریکی ایوان نمایندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو بیان دے رہے تھے۔
U.S. special envoy to Syria James Jeffrey, when asked how many ISIS prisoners had escaped detention in northeastern Syria: "We would say that the number is now over 100. We do not know where they are." https://t.co/BeGSV9omMc pic.twitter.com/BzQEGb9QFG
— CBS Evening News (@CBSEveningNews) October 24, 2019
ان سے داعش کے قیدیوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ اس پر انھوں نے کہا کہ اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں، فرار ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔
Over 100 #ISIS prisoners escaped and we do not know where they are, says Trumps Special envoy for #Syria James Jeffrey. pic.twitter.com/nCNWSIGbf3
— Abdullah Bozkurt (@abdbozkurt) October 24, 2019
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ترکی کے درمیان سوچی میں شام کے سرحدی علاقے سے کرد جنگجوں کو ہٹانے کے لیے طے پانے والے سمجھوتے کو سراہا ہے اور اس سمجھوتے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ترکی، شام سرحد پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے، ایک محفوظ زون قائم ہوگیا۔ فائر بندی جاری ہے اور لڑاکا مشنوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔