اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد، پشاور، راولپنڈی، کوہاٹ، نوشہرہ، مردان، مظفر آباد، بالا کوٹ، ہری پور، مانسہرہ، رائے ونڈ، ٹیکسلا، حسن ابدال اور پنڈ دادن خان، فیصل آباد، چکوال، راولاکوٹ، شانگلہ، بٹ گرام، لوئر دیر، ٹیکسلا، حسن ابدال، سوات، چلاس اور دیامر میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، سرگودھا، گجرات،جہلم، پنڈدادن خان، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، وزیر آباد، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز آزاد جموں کشمیر سے 104 کلو میٹر شمال مشرقی علاقہ تھا،زلزلے کی کی زیر زمین گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔