مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ: داعش کی جانب سے دہشتگردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آزادی مارچ پر ممکنہ دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے اور نیکٹا نے دہشتگردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا کے مراسلہ کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان آزادی مارچ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، داعش خراسان آزادی مارچ کے دوران پاکستان کے بڑے شہروں میں حملے کرسکتی ہے۔

مراسلہ کے مطابق سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت دہشتگردوں کا نشانہ ہوسکتی ہے، ممکنہ دہتشگردوں حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کی بجائے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی، ڈی چوک سے لیکر پمز ہسپتال تک چھ ہزار لیٹرین مانگ لیں۔

جے یو آئی(ف) نے 27 اکتوبر کی بجائے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ ڈی چوک سے لیکر پمز ہسپتال تک چھ ہزار لیٹرین مانگ لیں۔ مولانا عبد المجید ہزاروی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران چیمہ سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد انتظامیہ کو تحریری طورپر ڈی چوک میں مارچ سے آگاہ کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں