ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے امریکا کے شام سے تیل سمگل کرنے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، امریکا داعش کے خلاف جنگ سے قبل اور اسکی شکست کے بعد بھی شام سے تیل سمگل کر رہا ہے۔
Russian Defence Ministry comments on the statement of the head of the Pentagon on the retention of the US military personnel group in Eastern Syria, allegedly “to prevent Islamic State access to oil fields” https://t.co/E3FynD0ECP#mod pic.twitter.com/kz8c8dXS2i
— Минобороны России (@mod_russia) October 26, 2019
روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شام کا تیل امریکا کی زیرنگرانی اور حفاظت میں سمگل کیا جارہا ہے، امریکا شام کے صوبے دیر الزور سے تیل غیر قانونی طور پر باہر منتقل کرہا ہے، شام سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے باوجود امریکی افراج شمالی شام میں موجود ہیں۔
US to send troops to #Syria to protect oil from #ISIS after having vowed to ‘withdraw’
READ MORE: https://t.co/LV5jzX8TLa pic.twitter.com/tYV30IQHUn
— RT (@RT_com) October 26, 2019
روسی وزارت دفاع کے مطابق جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع نے شام کے تیل اکثریتی علاقے میں امریکی افواج رکھنے کا اعلان کیا۔
روسی فوج کے بیان کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا مقصد شام میں آئل فیلڈز کا دہشت گردوں سے تحفظ ہے۔