19

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار کے 26 تا 30 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ء کے 26 ،28، 29 اور 30 اکتوبر کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں، اب یہ امتحانات با الترتیب 12، 13،14اور 16دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق دوبارہ شیڈول کئے گئے امتحانات پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں ہی ہوں گے۔

علاوہ ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر شعبہ داخلہ نے بی اے، بی کام، بی ایڈ، سی ٹی، پی ٹی سی، ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز میں پہلے سے داخل (جاری طلبہ) کے لیے داخلوں کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

اِن پروگرامز کے جاری طلبہ داخلہ فارم مع مطلوبہ فیس اب نئی تاریخ تک جمع کراسکتے ہیں۔

جاری طلبہ مزید تفصیلات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں