ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نائیویلہ اڈا پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اقبال کھیارہ ایڈووکیٹ جاں بحق، ملزمان فرار۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود نائیویلہ اڈا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ایڈووکیٹ اقبال کھیارہ والد محمد نوازسکنہ بستی استرانہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اقبال کھیارہ ایڈووکیٹ اپنی اراضی پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
فائرنگ سے اقبال کھیارہ ایڈووکیٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ نامعلوم ملزمان حسب روایت باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈیرہ اسماعیل خان: درابن خرد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اقبال ایڈووکیٹ جاں بحق،
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے نعش ہسپتال منتقل کر دی pic.twitter.com/BvHfA26rze— Rescue 1122 DIkhan (@1122Dikhan) October 27, 2019
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی ہوسکتی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق ایڈووکیٹ کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔