ڈیرہ اسماعیل خان: 6 سالہ حوا کی بیٹی کو آدم کے بیٹے نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان ( توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کی حدود نقش بند ٹاون ڈیال روڈ پر ایک اور 6 سالہ حوا کی بیٹی کو آدم کے بیٹے نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچی کے چچا نعمت اللہ بھٹنی نے پولیس کو بتایا میری چھ سالہ بھتجی (ف) شام کے وقت گھر سے دکان پر سامان لینے گئی اور کافی دیر تک گھر واپس نہ آئی جس پر ہم گھر والے اسے تلاش کرنے لگے۔

کافی دیر بعد بچی اچانک روتی ہوئی گھر میں داخل ہوئی بچی کی حالت انتہائی خراب اور اس کے کپڑے خون آلود تھے۔ بچی سے دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ کوئی شخص مجھے اغواء کرکے ویران علاقے میں لے گیا مجھے ڈرا دھمکا کر مجھ سے زبردستی زیادتی کرنے کے بعد مجھے گھر کے باہر چھوڑ گیا

بچی کو انتہائی تکلیف دہ حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں