جہاد کی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی باتیں کرنے والے کشمیریوں اور پاکستان دونوں دشمنی کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پوم سیاہ پر قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج کشمیر میں اتریں، آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا،مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ گئے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیاجو انہیں آج تک نہیں ملا، بھارت نے کشمیریوں کو حق استعمال نہیں کرنے دیا، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو دھوکا دیا گیا،اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے دوسری بار انتخابات جیتے تو 5 اگست کو کشمیر میں کرفیو لگادیا اور ان کے انسانی حقوق ختم کردیے،ہمیں نہیں پتا کشمیر میں حالات کیا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام جماعتوں نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور کنڑولڈ انتخابات کے باوجود بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی، مودی نے کہا وہ کشمیر کی خوشحالی کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں،خوشحالی کے نام پر کشمیریوں کو جانوروں کی طرح بند کردیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں یہ کشمیر کے لوگوں کی پسند ہے تو مودی مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرالیں، سب پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیرمنانے کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے، چاروں صوبے، تمام اقلیتیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے جب کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں، آپ کا وکیل اور ترجمان بھی بنوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کشمیر میں جہاد شروع کرنے کی باتیں کرتے ہیں، جو لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں وہ پاکستان اور کشمیریوں سے زیادتی کر رہے ہیں، مودی نے 9 لاکھ فوج کشمیریوں کو دبانے کے لیے رکھی ہوئی ہے، ہوسکتا ہے ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں کوئی کارروائی کرا دے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کشمیر میں قتل عام سے توجہ ہٹا کر پاکستان پر توجہ دلانا چاہتا ہے، کشمیر کی تحریک سیاسی ہے اور اس تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں