تہران (نیوز ڈیسک) تہران یونی ورسٹی میں کشمیر کے عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
پاکستانی سفارت خانے کے اشتراک سے تہران یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم ملکوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی گئی۔
ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے سیمینار میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، مودی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے “کشمیریت” کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے طالب علموں، اسکالروں اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کریں۔
سیمینار میں ایرانی طالب علموں نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا تنازع حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔