کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان صوبے قندھار اور فریاب میں امریکا کی فضائی بمباری۔ بمباری کے نتیجے میں 80 سے زائد طالبان جنگجوں کو ہلاک کردیا گیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں قندھار اور فریاب میں امریکا اور افغان سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ فوجی کارروائی کی۔ امریکی فورسز نے طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میں 33 طالبان جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ 47 جنگجو فریاب میں مارے گئے۔
افغان فوج نے زخمی جنگجووں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ قندھار میں جنگجووں نے ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔