آزادی مارچ: پشاور ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو شاہراہیں بند نہ کرنے کا حکم

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ پر صوبے کی تمام سڑکوں کو کھلا رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آزادی مارچ کو روکنے کے لئے کنٹینرز لگائے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خبروں میں سنا ہے کہ حکومت اور مارچ والوں کا معاہدہ ہوگیا ہے،معاہدہ میں طے ہوا ہے کہ حکومت راستے بند نہیں کرے گی۔

اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت اٹک تک کوئی سڑک کنٹینر لگا کر بند نہ کرے، ٹی وی چینلز جتنا وقت حکومت کو دیں گے اتنا ہی اپوزیشن کو بھی دیا جائے گا۔

کمرہ عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین سے آئین اور قانون کے مطابق پیش آیاجائے گا تاہم مظاہرین جہاں بھی اشتعال پھیلائیں گے تو کارروائی ہوگی،جس پر عدالت نے آزادی مارچ شرکاء کو بھی پرامن رہنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں