ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کا دھماکا، عبد اللہ نامی شخص شہید

غلنئ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح تحصیل امبار کے علاقے شاتی مینہ میں پیش آیا جہاں عبد اللہ ولد شیربہادر جیسے ہی گھر سے نکلا تو راستے میں اس کا پاؤں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں عبد اللہ موقع پر شہید ہوگیا۔ دوسری جانب خاصہ دار فورس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں