پنوعاقل (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے شہر پنوعاقل کے نواحی علاقے میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں درندہ صفت مولوی شفقت سمیجو کو گرفتار کرلیا گیا۔
بائجی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد مولوی شفقت سمیجو کو گرفتار کرلیا۔
ملزم پر مدرسے میں پڑھنے والی 8 سالہ معصوم افسانہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سمون نے بتایا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔