شکارپور (ڈیلی اردو) سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں آگ لگ گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو ریسکیو کیا۔
یااللہ خیر
ضلع شکارپور کےسلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن پرسکھر ایکسپریس کی ایک بوگی میں اچانک آتشزدگی،آتشزدگی کے باعث ٹرین کو سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا،
سکھر ایکسپریس سکھر سے براستہ شکارپور جیکب آباد آرہی تھی شہریوں اورمسافروں نے اپنی مددآپ تحت آگ پرقابو پالیا❗@javerias pic.twitter.com/UKGRCmgwH9— Sahrish khokhar (@SaenSahrish) November 1, 2019
پولیس کے مطابق بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم آگ لگنے کے فوراً بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کردیا گیا، آگ بجھانے کے بعد سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/khalid_pk/status/1190185500642021376?s=19
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت پور تلواری اسٹیشن پر تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں ہولناک آتشزدگی سے 75 افراد جان بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔