غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فلسطین میں صہیونی مظالم جاری، غزہ پٹی، بیت لاھیا اور خان یونس سمیت دیگر شہروں میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری۔ ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطین میں صہیونی مظالم جاری ہیں۔ غزہ پٹی، بیت لاھیا اور خان یونس سمیت دیگر شہروں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد محمد الشاہری کے نام سے ہوئی۔

بزدل صہیونی طیاروں نے ریسٹورنٹ سمیت پندرہ سے زائد عوامی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مزاحمت اسلامی کے مراکز قابض اسرائیلی فوج کا ہدف تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں