شام: تل ابیض میں دھماکا، ترک حمایت یافتہ 13 باغی جاں بحق، 20 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام کے نواحی علاقے تل ابیض میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے دوران 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے تل ابیض میں دھماکے کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ شامی باغی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیض کے بازار میں پارک گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب تھا، ترکی نے دھماکے کی ذمہ داری کرد ملیشیا پر عائد کردی۔

غیرملکی خبر رساں کے مطابق تل ابیض کردوں کا اہم شہر تھا جسے ترکی کے آپریشن کے بعد کردوں نے خالی کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں