باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی چھاؤنی پر دو راکٹ لانچر داغے گئے تاہم واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی چھاؤنی کے قریب واقع پہاڑی سے دہشت گردوں نے دو راکٹ لانچر فائر کئے جس کے نتجہ میں چھاؤنی میں واقع چند مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے تفتیش اور پہاڑی پر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے لنڈی کوتل میں ایف سی چھاؤنی پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔