انٹر پول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

لندن (ڈیلی اردو) انٹرپول نے اسحق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست رد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرپول نے حکومت پاکستان کی درخواست پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا اور انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے ڈیٹا حذف کرنےکی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے انٹرپول کو ثبوت فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، میرا نام پانامہ لیکس میں ہے اور نہ ہی بیس اپریل دوہزار سترہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود ہے۔

دوسری جانب انٹرپول نے خط نمبر ایل اے/ 72615-260، میں اسحاق ڈار کو بتایا گیا ہے کہ آپ ریڈ وارنٹ جاری نہیں کئے گئے۔

انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محمد اسحاق ڈار انٹرپول کے نوٹس پر نہیں ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے جنرل سیکریٹریٹ کے قانونی امور کے دفتر نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں