شمالی وزیرستان: میر علی میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بارودی سرنگ دھماکے سے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے شرق خیل میں پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا میر علی کے علاقہ شرق خیل میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ پر ہوا ہے۔

دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں سپاہی انصار مہدی، شفقت شاہ شہید جبکہ حوالدار مرتضی زخمی ہو گیا۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے شہید و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

دریں اثنا دوسرا واقعہ تحصیل دتہ خیل علاقے منظر خیل میں پیش آیا جہاں ایک اہلکار ساجد زخمی ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں