لاہور (ڈیلی اردو) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اوران کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
موقف میں مزید کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔