ایران خطے میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے الزام لگایا ہے کہ ایران عراق اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرہا ہے۔ خاتون ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہناہے کہ تہران خطے میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں عرب ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ایران عراق اور خطے کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت صرف اور صرف خطے میں بے چینی اور افراتفری پھیلانے کیلئے کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران نے عراق میں مظاہرین پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن امریکا عراق اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں