برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ داعش کے خلاف جنگ اور داعش کے سربراہ البغدادی کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے تاہم یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
سٹولٹن برگ نے جرمن اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ داعش کے خلاف ہونے والی کامیابیوں کو بدستور قائم رکھنا چاہیے اور امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ داعش دوبارہ طاقت نہ پکڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش اب کسی بھی علاقے پر قابض نہیں ہے لیکن اب بھی زندہ ہے اور اس کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلیپر سیلز خفیہ نیٹ ورک کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور دوبارہ ابھر کر سامنے آ سکتی، اس لیے ہمارا مشن ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔