ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری سمیت دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی تھانے کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری سمیت دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار رکشے کے ذریعے باچا آباد کے علاقے میں راشن لے کر جارہے تھے کہ انہیں دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں اہلکار اور ایک راہگیر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے شہید اہلکاروں میں نائیک امجد، لانس نائیک صغیر شہید شامل ہیں اور زخمیوں میں سپاہی آصف اور سپاہی میر زمان شامل ہیں جبکہ شہید شہری کی شناخت نہ ہو سکی۔ شہید اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔