اٹلی میں دھماکا، 3 فائر فائٹرز ہلاک، 4 زخمی

روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں ایک عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا اور عمارت مکمل طور تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایک فائر فائٹرز کی لاش ملبے تلے دب گئی جسے نکالنے کے لیے گھنٹوں کھدائی کی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، دھماکے کی نوعیت سے محسوس ہوتا ہے کہ دھماکا منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

میونسپل ادارے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کرانے کی پابند ہو گی۔ ہلاک ہونے والوں اہلکاروں کے لیے امدادی رقم کا اعلان اور لواحقین کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں