اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ 27 اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے دھرنے کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ بھی ہوا اور کئی عارضی خیمے بھی تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑ گئے۔
I have directed the CDA Chairman to immediately visit the dharna site to assess what relief and assistance can be provided to the dharna participants with the onset of rain and changing weather conditions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 6, 2019
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ہدایت کی ہے کہ فوراً دھرنے کے مقام کا دورہ کر کے بارش اور بدلتے موسم کے باعث شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔