آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل ہانس نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے باہمی چیلنجز سے متعلق مشترکہ اقدامات اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں