ترک فورسز نے ابوبکر البغدادی کی بیوی کو گرفتار کر لیا: طیب ایردوآن

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے مقتول خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خود اس گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے انقرہ یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کہتا ہے کہ البغدادی نے سرنگ میں خود کو ہلاک کیا ہے۔

العربیہ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام اسما فوزی محمد الکبیسی ہے جو داعش کے سربراہ کی پہلی بیوی ہیں۔

انھوں نے اس حوالے سے ایک ابلاغی مہم شروع کی ہے لیکن میں یہاں پہلی مرتبہ یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہم نے البغدادی کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ان کی طرح کی غوغا آرائی نہیں کی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے شام میں البغدادی کی بہن اور ان کے بہنوئی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی نے امریکی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے ابوبکر البغدادی کی بہن رسمیہ عواد کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ 65 سالہ رسمیہ عواد کو شام کے قصبے اعزاز کے نزدیک حراست میں لیا گیا جہاں وہ اپنے شوہر اور پانچ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی اسپیشل فورسز نے شمالی شام میں آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی، دو بیویوں اور 3 بچوں سمیت متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں