نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) کرتار پور راہداری کھولنے کی خوشی میں انڈین پنجاب میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرادیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرتارپور راہداری کو باضابطہ طور پر کل کھولا جائے گا، لیکن بھارت کی سکھ برادری پاکستان کے اقدام پر بہت خوش ہے، نہ صرف بھارت پر پوری دنیا کے سکھ خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم ہزاروں سکھوں نے پاکستان کو شکریہ کے خطوط بھیجھے ہیں جبکہ بھارتی پنجاب کے امرتسر اور دیگر شہروں میں گھروں پر سکھوں نے پاکستان کے جھنڈے لہرا دیئے ہیں۔
ایسا نظارہ کبھی کوئی سوچ سکتا تھا؟????
بھارتی پنجاب میں جالندھر کی وجے کالونی میں پاکستانی پرچم لہرانے لگے ????????
کرتار پور بارڈر بھارت کےلئے ڈراونا خواب ثابت ہورہاہے????
— Yã$îf یَاسِفْ (@IamYasif) November 6, 2019
بھارتی میڈیا کے مطابق جالندھر میں بھی پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔
کرتارپور کے بھارتی سرحدی کے ہر گھر پر پاکستانی پرچم لہرا کر بھارتی سکھوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔