لاہور (ڈیلی اردو) رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ معروف عالم دین مولانا ابراہیم نےاسلام کی سربلندی اور ملکی کی ترقی و استحکام کیئے خصوصی دعا کرائی۔
عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تین روز جاری رہا جس میں ملک بھرسےلاکھوں افراد شریک ہوئے۔ اجتماع میں علما کرام نے شرکا کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی اوراچھی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سےمنع کرنے کا فلسفہ بیان کیا۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکانے دین سیکھنے اور سکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معروف عالم دین مولانا ابراہیم نے دعا اسلام کی سربلندی اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کیلئے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔