عراق: موصل میں امریکی فضائی اڈے پر 17 میزائلوں سے حملہ

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی وزارتِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے والے موصل کے قیارہ فوجی ہوائی اڈے پر 17 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت سے منسلک میڈیا سیکیورٹی نیٹ ورک نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ موصل کے جنوب میں واقع ایئر بیس پر 17 عدد کاتویاشا میزائل داغے گئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حملے کے مرتکب دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

موصل کے جنوب میں شہر سے 70 کلو میٹر کی دوری پر واقع یہ فوجی ہوائی اڈہ سن 2016 سے امریکی فوجیوں کے زیرِ استعمال ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں