غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 72 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں ظالم اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینوں پر وحشیانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں۔احتجاج کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے 72 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سرحدی پٹی پر درندہ صفت اسرائیلی فوج کے مظالم کیخلاف اور فلسطینی اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ جابر صہیونی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فلسطینوں پر آنسو گیس اور فائرنگ کی گولیاں برسا دیں۔

72 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں