اسلام آباد (ڈیلی اردو) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے قریبی ساتھی اور جنوبی افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کا انچارج قمر ٹیڈی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مطابق قمر ٹیڈی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کو چار سے زائد گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قمر ٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیو ایم لندن کے سیٹ اپ کو چلا رہا تھا۔ اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی عرف وسیم پاکستان سے مفرور ہونے کے باعث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور گزشتہ کئی سال سے جنوبی افریقا مفرور تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیوایم لندن کو چلاتا تھا، وہ قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔