اسلام آباد (ڈیلی اردو) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک رجسٹریشن کیس میں خادم حسین رضوی کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30 جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کی فنڈنگ کے ذرائع اور رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت علامہ خادم رضوی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ممبرا لیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ جیل حکام کو بھجوائے گئے خط کا جواب آ گیا اور اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30 جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے خادم رضوی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔