راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں۔
Speculations for amendment in Pak Army Act to implement ICJ verdict regarding convicted Indian terrorist Cdr Kulbushan Jadhav are incorrect. Various legal options for review and reconsideration of the case are being considered. Final status shall be shared in due course of time.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 13, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو کیس میں نظرثانی سے متعلق قانونی پہلو زیر غور ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔