لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے بڑھتے اسموگ کے پیش نظر آئندہ 2 روز کے لئے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 15 اور 16 نومبر کو اسکول بند رہیں گے، 18 نومبر بروز پیر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔
In the wake of dense smog, all Public & Private schools in Lahore, Faisalabad & Gujranwala will remain closed for the next two days, i.e., 15 & 16 November, 2019. pic.twitter.com/SHLoSZzsx1
— School Education Punjab (@SchoolEduPunjab) November 14, 2019
محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ چند روز میں اسموگ بڑھنے کا خدشہ ہے، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بھی بچوں کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ لاہور میں سموگ کی لہر کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں اور محکمہ ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکول بند نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔