کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح اپنی کابینہ سمیت مستعفی

کویت (ڈیلی اردو) کویت کے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔ وزيراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے اپنا استعفی کویت کے بادشاہ امیر شیخ جابرالاحمد الصباح کو پیش کردیا۔ مستعفی ہونے کی وجہ کویتی پارلیمان میں خاتون وزیر سے پوچھ گچھ بنی۔

کویت کی کابینہ نے اپنا استعفا پیش کرنے کافیصلہ تعمیرات اور ورکس کی وزیر جینان رمضان سے پارلیمان میں پوچھ گچھ کے بعد کیا ہے۔ خاتون وزیر نے پارلیمان میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پارلیمان کے بعض ارکان نے خاتون وزیر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2018 میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار شہری ڈھانچے اور سڑکوں کی مرمت کرانے میں ناکام رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں