بہاولنگر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے ضلع بہاولپور میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔ دہشت گردوں میں سعید اکبر اور حسیب جاوید شامل ہیں۔ دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔