ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب میں 14 فیصد الکوحل والی شراب حلال قرار دے کر اس کی سر عام فروخت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلامی ملک سعودی عرب میں شراب کی سر عام فروخت پر مسلمان برادری نے تحفظات کا اظہار کیا۔
لیکن تاحال سعودی حکام کی جانب سے ایسا نہ تو کوئی اعلان کیا گیا اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا گیا۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اس خبر کی تفصیلات موصول ہونے تک فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ہو سکتا ہے کہ ویڈیو میں دیکھے گئے بار میں صرف غیر مسلم کے لیے شراب موجود ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ایک مخصوص بار یا کلب ہو جس میں صرف غیر مسلموں کو ہی شراب فروخت کی جاتی ہو۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ شاید سعودی عرب میں شراب کو حلال قرار دے دیا جائے لیکن کسی نے اس بات پر کان نہیں دھرے کیونکہ سعودی عرب جیسے اسلامی ملک میں ایسا ہونا ناممکنات میں سے سمجھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں:
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سعودی عرب میں کئی تبدیلیاں آئیں، سعودی عرب میں سینما کُھلے، سعودی عرب میں کنسرٹس کا بھی انعقاد کیا جانے لگا، ان سب چیزوں کو دیکھ کر اس بات کی توقع بھی کی جا سکتی ہے کہ شراب کو بھی حلال قرار دے دیا جائے۔