تہران (ڈیلی اردو) ایران کے علاقے خاش قصبے کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کے گاڑی کو حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 21 بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متصل ایران کے سرحدی صوبہ سیستان بلوچستان کے قصبے خاش میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 21 زخمی سے زائد افراد ہوگئے
ارنا نیوز کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کو خاش کے “امام خمینی” ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ جاں بحق والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز کے استعمال میں رہتا ہے۔