کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید 4 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور شہداء کو سی ایم ایچ منتقل کردیا جبکہ علاقے میں آمد و رفت معطل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔
دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔