ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ظفر آباد نہر روڈ نیو بس اسٹیڈ کے نزدیک مدرسہ خلیفہ صاحب کے پاس سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے خفیہ معلومات کی بناء پر ایک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا، تو موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کفایت اللہ والد محمد اشرف کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کفایت کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان بالی کھیارہ کا گروپ کا نائب کمانڈر تھا۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شعیب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس اور حساس ادارے کی مزید بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔