آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

سماہنی (تنویر اکبر) کنٹرول لائن پر سماہنی سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر کے سرحدی گاؤں جنڈی گڑھا واقعہ موضع سیری کا رہائشی علی رضا ولد غلام حسین اپنی زمین میں ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا کہ بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی اسے آ لگی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ویلج آفیسر محکمہ مال بنڈالہ سیری پرویز اقبال نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں جنڈی گڑھا واقعہ موضع سیری کا رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور نالی کے مقام پر ہل چلاتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے ٹارگٹ فائر لگنے سے 19 سالہ علی رضا ولد غلام حسین جام شہادت نوش کرگیا۔

شہید علی رضا کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں سیری میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کے اجتماع میں ڈویژنل افیسر راجہ قیصر اورنگزیب، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی، ایس ڈی پی او مرزا مقصود احمد، تحصیدار سید کلیم عباس، ایس ایچ او چوہدری مہدی خان سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شہید نوجوان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں