نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گوا شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ ورنہ چرچ کے قریب کُھلے علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ بھارتی شہر گوا میں گر کر تباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹس باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
A MiG-29K fighter aircraft crashed in Goa soon after it took off for a training mission, earlier today. Both the pilots managed to eject safely. The aircraft involved in the crash was a trainer version of the fighter jet. pic.twitter.com/nUdsyWx1qs
— ANI (@ANI) November 16, 2019
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی جس کے بعد ورنہ اور مارگاؤں سے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔
During a training mission, after take off from INS HANSA at Dabolim a Mig 29k trainer aircraft suffered an engine fire. The pilots Capt M Sheokhand and Lt Cdr Deepak Yadav ejected safely. @SpokespersonMoD
— SpokespersonNavy (@indiannavy) November 16, 2019
بھارتی بحریہ کے ترجمان کمانڈر وویک مدھوال نے کہا کہ ’ مگ 29 کے جنگی طیارہ کے انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ کیپٹن ایم شوک کھنڈ اور لیفٹننٹ کمانڈر دیپک یادو محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔‘