ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسر قتل، لاش بالا خانہ سے برآمد

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا، پولیس اسٹیشن داربن سے ملحقہ کواٹرز سے لاش برآمد ہوگئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس اسٹیشن درابن سے ملحقہ انوسٹی گیشن پولیس کا بالا خانہ سے اسٹنٹ سب انسپکٹر کی لاش ملی، جس کی شناخت اے ایس آئی عبدالغفار کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو دس سے بارہ گولیاں مار کر قتل کیا گيا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں