کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں نیول انٹلیجنس اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورماڑہ کے علاقے ہڈ میں اتوار کو خفیہ اطلاع ملنے پر نیول انٹلیجنس اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا گیا، دہشت گرد اسلحہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
#Pakistan Navy Intelligence-Wing foiled a bid of terrorism activity, recovered cache of arms & ammunitions during combined search operation with Merri_Time Security agency in #Hudd native locality of Ormara #Gawadar so far no arrest was reported in this regard, #Balochistan pic.twitter.com/ajIyIwvSxr
— ???????? (@Info_Balochistn) November 17, 2019
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسحلہ میں تین عدد ایس ایم جی، ایک عدد رائفل اور 23 میگزین شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر 850 گولیاں اور دیگر مواد بھی ملے ہیں۔
دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔