آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف تہران پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ ایران کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔ آرمی چیف کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی ہے اور دونوں رہنماؤں کا خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‏خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں پر بھی بات چیت کی، ملاقات میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر بحث آئے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں