اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اسد عمر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر عارف علوی ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، اسدعمر کو منصوبہ بندی اوراسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق اسد عمر کو بھی وزارت دی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل۔اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ۔اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 18, 2019
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشٹو ، خسرو بختیار کو وزیر پیٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزارتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔