بیجنگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چین کے صوبہ شانسی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے ہونے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 9 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
چینی نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق پینگیاو کاؤنٹی میں کوئلے کی کان میں پیر کے روز اس وقت دھماکہ ہوا جب کان میں 35 کان کن کام کر رہے تھے۔
اس دھماکے کے بعد 11 کان کن اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ کان میں امدادی کارروائی منگل کی صبح بند کر دی گئی ہے کیونکہ تمام متاثرہ افراد کی گنتی مکمل کر لی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں چین کی کانیں سب سے خطرناک تصور کی جاتی ہیں اور دنیا کے اسی فیصد حادثے چین کی کانوں میں ہی میں ہوتے ہیں۔