آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سربراہ اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی ایڈمرل علی شمخانی اور فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔

آرمی چیف اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن واستحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں