اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ایک قرآن شریف کو جلایا گیا ہے جبکہ دو قرآن شریف کی جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا ہے۔
ناروے کے شہر کرسٹیان سینڈ میں اس ریلی کا انعقاد اسلام مخالف تنظیم سیان کے زیر اہتمام کیا گیا۔ لارس تھورسن نامی ملعون نے پولیس کی جانب سے قرآن شریف کی جلد نہ جلانے کے حکم کو بھی سرف نظر کیا۔
#Norwegian anti-#Islam rally turns violent over #Koran burning
STORY: https://t.co/UcObjqvi0P pic.twitter.com/uAZiS0wOqM
— RT (@RT_com) November 19, 2019
اس ریلی کی منظوری مقامی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی جب مظاہرین نے بتایا کہ ان کے کیا عزائم ہیں تو پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ قرآن شریف کی بے حرمتی سے باز رہیں۔
تاہم جب ریلی کے دوران ملعون تنظیم سیان کے رہنما لارس تھورسن کی جانب سے قرآن شریف کی ایک جلد کو جلایا گیا جبکہ ریلی ہی میں شریک ایک شخص نے دو جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا تو اس دوران مسلمان اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ریلی کے ملعون رہنما تھورسن پر حملہ کردیا لیکن اس دوران پولیس اہلکار بیچ میں کود پڑے، جس کے بعد انہوں نے لارس تھورسن کو حراست میں لے لیا اور مشتعل مسلمانوں کو پکڑ کر اس سے دور کردیا۔